Live Updates

پشاور، اضاخیل ڈرائی پورٹ کی غیرفعالیت پر تشویش کااظہار

جمعہ 15 اپریل 2022 21:41

پشاور۔15اپریل  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی .15 اپریل2022ء) :سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریلوے/ڈرائی پورٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ضیاءالحق سرحدی  نے نئے تعینات ہونے والے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس)پاکستان ریلوے پشاورایم ناصر خلیلی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے بحیثیت ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس)کودوسری مرتبہ پشاور میں تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ جس کا 2 سال قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے بڑے زور وشور سے  افتتاح کیا تھا لیکن2 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود یہ ڈرائی پورٹ صحیح فعال نہ ہو سکا   ہے حالانکہ حکومت نے نئے ڈرائی پورٹ میں ون ونڈو آپریشن اور مزیدسہولیات سے آراستہ قیام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور سے کراچی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چلائی جائےگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات