Live Updates

2012 کے دورہ بھارت میں کرکٹرز کی بیویوں کو نظر رکھنے کیلئے بھیجا گیا، ذکا اشرف کا انکشاف

بھارت میں اکثر چھوٹی، چھوٹی باتوں پر اسکینڈلز بنا دیے جاتے ہیں، اس لیے کھلاڑیوں سے کہا اپنی بیگمات کو ساتھ رکھو، سابق چیئرمین پی سی بی

جمعہ 15 اپریل 2022 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے 2012 کے دورہ بھارت کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ذکا اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ 2012 میں جب پاکستان ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا تو کسی تنازع سے بچنے کیلئے کرکٹرز کو بیگمات ساتھ لے کر جانے کی ہدایت کی کیونکہ پڑوسی ملک میں اکثر چھوٹی، چھوٹی باتوں کے اسکینڈلز بنا دیے جاتے ہیں، اس لیے کھلاڑیوں سے کہا اپنی بیگمات کو ساتھ رکھو، یہ تم پر نظر رکھیں گی۔

ذکا اشرف نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کو بھی غیر آئینی قرار دیا اور کہا کہ بورڈ آف گورنر زمیں دو دو سال کیلئے ہر ریجن کے نمائندے آتے تھے لیکن اب بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبر نامزد ہوتے ہیں جو چیئرمین کا انتخاب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں کرکٹر بیر وزگار ہوئے، نئے پیٹرن اور وزیر اعظم شہباز شریف ابھی ملکی مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے سرگرم ہیں، موقع ملتے ہی ان سے کرکٹ معاملات پر بات کرتے ہوئے اپنا مشورہ دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات