المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی حنیف طیب کا بلقیس ایدھی کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 16 اپریل 2022 16:59

ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2022ء) ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی معروف سماجی رہنماعبدالستار ایدھی مرحوم کی زوجہ اورچیئرپرسن ایدھی فاؤنڈیشن بلقیس ایدھی کے انتقال پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبدالرحیم،جنرل سیکریٹری المصطفیٰ احمدرضا طیب،معین خان ،فرحان اشرفی ،ادریس عبدالغفار،ملک عبدالغفارسعیدی،اویس آفاقی نے فیصل ایدھی سے تعزیت کااظہارکیا اوربلقیس ایدھی کی خدمات کو قابل تحسین قراردیااورکہاکہ انہوںنے عبدالستارایدھی کے مشن کے فروغ کیلئے ان کی پوری زندگی انکا ساتھ دیا بعد میں اولادکی تربیت بھی ایسی کی جس خدمت انسانیت کامشن جاری وساری رہے ۔