Live Updates

عمران خان جھوٹا ہے،حکومت تبدیل ہوگئی ہے ،خان صاحب اپنی خفگی مٹانے کیلیے روزانہ جلسے کر رہے ہیں، نثارکھوڑو

عمران خان نے گفٹ میں ملی گھڑی بیچی، عمران خان اپنے دوستوں کو ساتھ نہیں رکھ سکا، کہتا ہے اسکے خلاف سازش ہوئی اور اگر سازش اگست میں ہوئی تو پہلے کیوں نہیں بتایا صدر پیپلز پارٹی سندھ

اتوار 17 اپریل 2022 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سنیٹرنثاراحمدکھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے،حکومت تبدیل ہوگئی ہے لیکن خان صاحب اپنی خفگی مٹانے کے لیے روزانہ جلسے کر رہے ہیں۔اتوارکو جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان دفاع کے بجائے حملے کر رہے ہیں۔ ہمیں جلسے سے نہ ڈرائو، فارن فنڈنگ لی ہے تو عمران مانو۔

نثار کھوڑونے کہاکہ عمران خان نے گفٹ میں ملی گھڑی بیچی، عمران خان اپنے دوستوں کو ساتھ نہیں رکھ سکا جبکہ یہ کہتا ہے کہ اسکے خلاف سازش ہوئی اور اگر سازش اگست میں ہوئی تو پہلے کیوں نہیں بتایا پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے تم سے اپنے لوگ نالاں ہوکر الگ ہوئے، عمران خان کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی مشاورت سے عدم اعتماد کے زریعے جمہوری طریقے سے نکالا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی کے لیے عمران نے جیتنے کی دعا کی جبکہ عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جھپیاں مار رہے تھے اور اب کہتا ہے کہ اسکے خلاف امریکا نے سازش کی۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنے کہا کہ عمران تم پیپلز پارٹی سے سیاست سیکھو،1997 میں پیپلز پارٹی کو 17 نشستوں کے باوجود ہم اسمبلیوں میں بیٹھے، بینظیر بھٹو نے نواز شریف کو بھی ماضی میں سمجھایا کہ اسمبلیوں کا بائیکاٹ نہ کرو۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان تم نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں کیمپین چلائی تھی، عمران خان مشرف کا چمچہ بن کر مہم چلاتا رہا پھر بعد میں عمران نے معافی مانگی۔نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان نے آئین کو توڑا، اپوزیشن میں بیٹھنے کے بجائے عمران استعفے دیکر بھاگ گیا۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ عمران خان ضیا الحق اور مشرف بننے کی کوشش کر رہا ہے ، پیپلز پارٹی نے ضیا الحق اور مشرف کو بھگایا تو عمران خان کیا چیز ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات