ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے سندھ کی تقسیم کا معاہدہ کرکے ایک مرتبہ پھر سندھ دشمنی کا ثبوت دیا ہے،سردار عبدالرحیم

پیر 18 اپریل 2022 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری سردار عبدالر حیم انفارمیشن سیکریٹری سندھ اور ایم پی اے نصرت سحر عباسی ایم پی اے نند کمار گوکلانی ڈاکٹر رفیق بانبھن علی غلام نظامانی نے مشترکہ جاری کردہ پریس بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے سندھ کی تقسیم کا معاہدہ کرکے ایک مرتبہ پھر سندھ دشمنی کا ثبوت دیا ہے - انہوں نے کہا ہے کہ پیر صاحب پگارا کی قیادت میں پہلے بھی سندھ کے عوام نے بٹوارے کی کوششوں کو یکسر مسترد کیا تھا اور اب بھی مسترد کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اپنی اپنی ڈوبتی کشتیوں کو سازشوں کے ذریعے بچانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں ، ایسے ناپاک عزائم اور منصوبے نہ صرف سندھ کو کمزور کریں گے بلکہ پاکستان کو نا تلافی نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن سکتے ہیں- انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھی اور اردو بولنے والے اور دیگر سندھ کے باسیوں نے تفرکہ اور بٹوارہ کی سیاست کو رد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کا بٹوارہ کبھی اور کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، سندھ کی عوام شھید سورھیہ بادشاہ کے فلسفے وطن یا کفن ، آزادی یا موت پر عمل پیرا ہیں لحاظہ ان سندھ دشمنوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ، سندھ کے وسائل کو لوٹنے والی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی سندھ دشمنی واضع ہوچکی ہے ، وقت آگیا ہے کہ اب سندھ کے عوام ان دونوں سندھ دشمن جماعتوں کا سوشل بائیکاٹ کریں اور آئندہ انتخابات میں ان جماعتوں کو ووٹ نہ دیکر انکے سندھ دشمن ارادوں اور پالیسیوں کو دفن کر دیں ۔