ملکی مسائل کے حل اور سیاسی انتشار کے خاتمے، مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلاکر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، طاہراشرفی

نفرتوں کو ختم کریں قوم اور فوج نے ملکر دہشت گردی کو شکست دی ہے یہ کسی کی بھول ہے پاک فوج کے لیے قوم کے اندر نفرت پیدا کریں گے، تقریب سے خطاب

منگل 19 اپریل 2022 01:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) نامور عالم دین مولاناحافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ میں سیاسی اور عسکری قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ ملکی مسائل کے حل اور سیاسی انتشار کے خاتمے اور مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلاکر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے تاکہ ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے سبب مل کر کام کرسکیں۔

ہیر کو کراچی نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل کرنا چاہیے۔ ہم نے اتحاد امت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں یہ ملک ہمارا ہے ہم سب مسلمان آپس میں بھائی ہیں اور ہم اقلیتوں کا بھی احترام کرتے ہیں۔ ہم علما اس ملک کی خاطر قاضی حسین احمد ۔

(جاری ہے)

مولانا شاہ احمد نورانی ۔مولانا فضل الرحمن ۔علامہ ساجد نقوی ۔ساجد علی میر ایک ساتھ ہو کر بیٹھے ملک میں پہلی نفرتوں کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات پر ایک ایسی آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ ہمارے بڑے ہیں۔ ان سب کو بلائیں ۔آل پارٹیز کانفرنس کروائیں۔

افطار پارٹی پر ہی بلا لیں سب کو جمع کریں قوم اس وقت انتشار کا شکار ہے۔ میں زرداری صاحب سے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتا ہوں آپ بھی آگے بڑھیں مل کر سب کو ایک ساتھ بٹھائیں۔ نفرتوں کو ختم کریں قوم اور فوج نے ملکر دہشت گردی کو شکست دی ہے یہ کسی کی بھول ہے پاک فوج کے لیے قوم کے اندر نفرت پیدا کریں گے ۔پاکستان کی فوج پاکستان ہی نہیں امت مسلمہ کی فوج ہے اس ملک کو غیرجانبدارانہ احتساب کی ضرورت ہے ۔اس ملک کو شفاف الیکشن کے نظام کی ضرورت ہے اس ملک اور قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے سب ایک ہو جائیں رمضان کے مہینے میں نفرتوں کو ختم کریں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میری تجویز پر غور کیا جائے گا۔