Live Updates

پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی کے باعث بوکھلا گئی ہے، زاہد خان

منگل 19 اپریل 2022 01:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی کے باعث بوکھلا گئی ہے۔سچ بولنے کی پاداش میں صحافیوں کے گھروں کا گھرا کرنا شرمناک عمل ہے۔ تحریک انصاف اب بھی گھمنڈ اور انا کے خول سے نکلنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے صحافیوں کے گھروں کے باہر احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا کہ تحریک انصاف جب حکومت میں تھی تب بھی صحافت اور صحافیوں کے درپے تھی۔

تحریک انصاف کی حکومت میں ایک جانب صحافیوں پر حملے کئے جارہے تھے تو دوسری جانب صحافت اور میڈیا کو زنجیروں میں جکڑا جارہا تھا۔عمران خان کے دورحکومت میں صحافیوں پر حملوں میں ملوث کسی ایک کردار کو آج تک سامنے نہیں لایا گیا۔

(جاری ہے)

آج انکی حکومت ختم ہوچکی ہیلیکن آج بھی تحریک انصاف اپنی پرانی روش پر قائم ہے۔ تحریک انصاف کی نظر میں ہر وہ صحافی بکا ہے جو پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے سچ اور حق کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے گھروں کے باہر احتجاج کرنا اورانکو ہراساں کرنا تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔ صحافیوں کو ہراساں کرنے کی بزدلانہ حرکتیں میڈیا مخالف قوتوں کی بے چینی کو واضح کرتی ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو ملک میں آزادء صحافت اور اظہار رائے کی آزادی سے انکاری ہیں۔ حامد میر، عاصمہ شیرازی اور سلیم صافی نے ہر دور میں حق اور سچ کا علم بند کیا ہے۔

یہ نام پاکستان کی صحافت کے درخشاں ستارے ہیں، انہوں نے ناصرف صحافت کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کیلئے اپنا کردار اد کیا ہے بلکہ ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی کی بالادستی کیلئے جدوجہد میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ حکومت میڈیا اور صحافیوں کے خلاف سازشیں کرنے والے پس پردہ کرداروں کو بے نقاب کریں اور ان کو قرار واقع سزا دیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات