Live Updates

ضمانت پر رہا افراد کابینہ میں شامل، پرانے پاکستان میں خوش آمدید، علی زیدی

منگل 19 اپریل 2022 14:31

ضمانت پر رہا افراد کابینہ میں شامل، پرانے پاکستان میں خوش آمدید، علی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)کے کابینہ میں 100فیصد اراکین ضمانت پر ہیں، پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی زیدی نے نئی کابینہ کے ارکان پر سخت تنقید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری نئی کابینہ کے حالات دیکھیں، شازیہ مری پر جعلی ڈگری کا کیس ہے، قادر پٹیل پر ہاکس بے اراضی کا کیس ہے اور خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف ضمانت پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حنا ربانی پر بجلی چوری کا کیس ہے۔علی زیدی نے کہاکہ کابینہ میں مسلم لیگ(ن) کے 100 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں، پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات