Live Updates

شہباز شریف کے ٹویٹر پر سی ایم لکھا ہے جس کے معنی کرائم منسٹرہیں ،حلیم عاد ل شیخ

مفتاح اسماعیل پر بھی کیسز ہیں خواجہ آصف بڑے گھر کا سفر کرکے آئے ہیں احسن اقبال ضمانت پر ہیں ،اپوزیشن لیڈر سندھ

منگل 19 اپریل 2022 16:30

شہباز شریف کے ٹویٹر پر سی ایم لکھا ہے جس کے معنی کرائم منسٹرہیں ،حلیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کے ٹویٹر پر سی ایم لکھا ہے جس کی معنی ہے کرائم منسٹرآج ایک حلف برداری تقریب ہوئی ہے نئی کابینہ اور مسلم لیگ ن کے زیادہ تر وزرا ضمانتوں پر رہا ہیں کرائم منسٹر پر40 ارب کی کرپشن کا کیس اور حمزہ شہباز پر بھی اربوں روپے کے کیسز ہیں مفتاح اسماعیل پر بھی کیسز ہیں خواجہ آصف بڑے گھر کا سفر کرکے آئے ہیں احسن اقبال ضمانت پر ہیں خورشید شاہ بھی ضمانت پر ہیں قادر پٹیل جب صحت کا وزیر آجاتا ہے تو دل خون کا آنسو روتا ہے جعلی ڈگری کی ایک صاحبہ بھی پ پ کی طرف سے وزیر بنی ہیں یہ چند ہفتوں اور چند مہینوں کی حکومت ہے حلیم عادل شیخ نے کہا وفاقی کابینا میں شریک وزرا کو چوری کرنے کا سابقہ تجربہ ہے،شہر کراچی کا سودہ کرنے والوں نے بھی وزارتیں لی ہیں ڈالرز کے عیوض ایم کیو ایم نے شہر کراچی اور حیدرآباد کو بھی بیچ دیا وفاق میں وزارتیں لینے کے بعد سندھ میں وزارتیں لینے کو تیار ہیں ان کے حلقوں کے لوگ بھی کہتے ہیں ہم ان کو نہیں بخشیں گے کل پارلیمنٹ میں کو افواج پاکستان کو برا بھلا کہا گیا ہماری افواج شہدا کی فوج ہے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ فوج کو کمزور کیا جائے بلاول بھٹو کے پاس اتنے لوگ بھی نہیں ہیں کہ ایمپریس مارکیٹ پر مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں آرٹیکل 140 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس پر عمل کرایا جائے نئے ایکٹ بنانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے 45 روز میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنانا تھا جس کے لئے کمیٹی بنائی گئی تھی آج تک اس کمیٹی کا ایک اجلاس بھی ہوا ہے۔یہ اسمبلی سپریم کورٹ کی خلاف ورزی کررہی ہے نورا کشتی والا بتائیں آرٹیکل 140 اے کہا گیا او ملکر کھاتے ہیں ہم آپ کو نہیں کھانے دیں گے۔

ہم اس کالا قانون کے خلاف دوبارہ تحریک شروع کرنے جارہے ہیں ابھی بلدیاتی ایکٹ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بنا نہیں ہے بلدیاتی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ایک محب وطن وزیر اعظم کو امریکہ کی ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا جو سمجھتے تھے ہم ڈر جائیں گے پیچھے ہٹ جائیں گے پشاور اور کراچی میں دنیا نے دیکھا عوام اپنی حقیقی آزادی کے لئے باہر نکلی لاکھوں کی تعداد میں عوام عمران خان کی حمایت میں دنیا بھر میں نکل رہی ہے عوام کا ایک ہی نعرہ ہے ہم الیکشن چاہتے ہیں ہم امریکہ کے پٹھوئوں کی حکومت نہیں چاہتے گیارہ پارٹیاں عمران کے سامنے سیاسی بونے بن گئی ہیں ہمارے کپتان نے بار بار کہا ہم پر امن احتجاج کریں گے سندھ کے مختلف اضلاع کے لوگ جاگ چکے ہیں کرائم منسٹر کی کابینا میں کرمنل موسٹ وانٹڈ لوگ شامل ہیں یہ حکومت مئی سے آگے نہیں جائے گی پورے پاکستان نے اس امپورٹڈ حکومت کو رد کر دیا ہے پاکستان بنانے کے لئیقرارداد لاہور میں پیش ہوئے تھی اب بچانے کے لئے قرارداد لاہور جلسہ میں پیش کی جائے گی۔

حلیم عادل شیخ نیایک سوال کیجواب میں کہا ہمارے استعفی تیار ہیں جس وقت کپتان کہیں گے پیش کر دیں گے سارا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات