چیئرپرسن وویمن کمیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر وفاقی حکومت میں شامل خواتین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 21 اپریل 2022 00:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2022ء) چیئرپرسن وویمن کمیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر تہمینہ صادق خان نے وفاقی حکومت میں شامل خواتین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وفاقی کابینہ میں مریم اورنگزیب, شیری رحمان, شازیہ مری, حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ خواتین حکومت اور ملک کا چہرہ ہیں۔تہمینہ صادق خان نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ خواتین ہر شعبے میں ترقی کریں،دنیا بھر میں خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔پاکستان کی تقریباً 52 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔خواتین ملکی معاشی یا معاشرتی ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہیں۔