Live Updates

عمران خان نے اقتدارمیں آکر اسلامی اقدار اور مذہبی روایات کے خلاف اقدامات کئے قادیانی نواز ایجنڈے کو فروغ دیا،صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

محب وطن مذہبی قوتیں پاکستان کی بقا اور سالمیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوںاور اقتدار سے سیکولر قوتیں کو نکال باہر کریں، صدرجے یوپی نورانی

جمعرات 21 اپریل 2022 00:34

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2022ء) جمعیت علما پاکستان(نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدارمیں آکر اسلامی اقدار اور مذہبی روایات کے خلاف اقدامات کئے قادیانی نواز ایجنڈے کو فروغ دیا، محب وطن مذہبی قوتیں پاکستان کی بقا اور سالمیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوجائیں اور اقتدار سے سیکولر قوتیں کو نکال باہر کریں، علامہ شاہ احمد نورانی نے شہدائے بدر کے جذبہ کو زندہ رکھتے ہوئے باطل کے خلاف کلمہ حق بلند کیا،اسلام کے ذریں اصولوں پر چلتے ہوئے اسلام دشمن باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مسلم قومیت کے پرچم کو سربلند رکھا عصبیتوں کے خلاف زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہے، پاکستان میں انقلاب نظام مصطفیﷺ کی شمع کو کبھی بجھنے نہیں دیا،مقام مصطفیﷺ کے تحفظ اور عظمت مصطفیﷺ کے تحفظ کے لئے آپ کی گراں قدر خدمات تاریخ کا روشن باب ہے۔

(جاری ہے)

جے یو پی کے زیر اہتمام یوم بدر و ولادت امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی یاد میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ معرکہ بدر حق و باطل کی پہلی جنگ تھی جس میں مسلمانوں کے 313کے بے سروسامان مختصر لشکر نے کفر کے ہزار سے زائد سامان حرب سے لیس لشکر کو اللہ کی مدد سے شکست دے کراسلام کے پرچم کو بلند کیا،انہوںنے کہا کہ اسلام دشمن استعماری قوتیں دنیا بھر میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں مسلمانوں کی نسل کشی کی جاری ہے قبلہ اول مسجد اقصی پر اسرائیلی فوجیں غاصبانہ قبضہ کر کے مسلمانوں کو عبادت سے روک رہی ہیں مسجد کی برحرمتی کی جارہی ہے حالی ہی میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کیا گیا ،بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کا عرصی حیات تنگ کردیا ہے اب وقت آگیا ہے اسلام پسند محب وطن قوتیں یکجا ہو جائیں اور سیکولر قوتوں کے مکروہ عزائم خاک میں ملادیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدارمیں آکر اسلامی اقدار اور مذہبی روایات کے خلاف اقدامات کئے قادیانی نواز ایجنڈے کو فروغ دیااب بھی وقت ہے کہ اپنے سابق گناہوں کی معافی مانگ کر اسلام کی سربلندی اورقوم کی خدمات کے جذبہ سے سرشار ہو کر ریاست مدینہ کیلئے کام کریں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔

افطار ڈنر میں ناظم علی آرائیں ،پیر سید سعید شاہ چشتی ،جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم پی اے مولانا عبدالوحید قریشی،حافظ طاہر مجید راجپوت ، مولانا تاج محمد ناہیوں،سید معظم شاہ ،قاضی ندیم ،شعیب احمد عرف شوبی ،سابق ایم پی اے عثمان کینیڈی ،بابو محمد رمضان آرائیں،خالد حسین عطاری ،ڈاکٹر محمد یونس دانش، حسین بخش حسینی ،صاحبزادہ محمود احمد قادری ،حافظ ارمان احمد چوہان ،حاجی ظہیر شیخ ،حافظ محمد اکبر ،مولانا محمد جمن ،قاری غلام سرور امینی ،مولانا احمد خان سیالوی،حاجی اختیار آرائیں احمد ناغڑ ایڈوکیٹ ، محمدرضوان شیخ ،عبدالرئوف الوانی ،فیصل جبار خان مسرور انور بٹ ،سلم رضا ،بابا مختیار احمد،محمد رفیق راجپوت،سید منیر حیدر شاہ، عبدالغفار اویسی ،قاضی محمد سلیمان ڈاکٹر عارف اللہ شاہ سمیت مختلف سیاسی ،سماجی ،مذہبی رہنماں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات