ساہیوال، کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار دہشت گرد کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 21 اپریل 2022 00:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2022ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی ساہیوال محمد زاہدغزنوی نے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد عمران رزیق کو 8یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ملزم عمران رزیق کو سی ٹی ڈی نے جنگلات پاکپتن سی23مارچ کو یوم پاکستان کے مو قع پر دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

اور تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے مقدمہ 5-4ایکسپلوزو ایکٹ اور دہشت گرد ی ایکٹ کی دفعات اورا سلحہ ایکٹ کے تحت درج کر کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا آج گرفتار دہشت گرد کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا