مساجد ومدارس اور مسلم قبرستان کاتحفظ ایمان کی اساس ہے ‘مولانا قاضی محمود الحسن

حبیب بنک لمیٹڈ کی طرف سے مساجد ،مدارس اور فلاحی تنظیموں کے اکائونٹس کا بلاک کرنا افسوس ناک اور قابل مذمت ہے

جمعرات 21 اپریل 2022 11:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2022ء) مساجد ومدارس اور مسلم قبرستان کاتحفظ ایمان کی اساس ہے ۔حبیب بنک لمیٹڈ کی طرف سے مساجد ،مدارس اور فلاحی تنظیموں کے اکائونٹس کا بلاک کرنا افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ سردارتنویرالیاس کی قیادت میں موجودہ حکومت کے قیام کے لیے دینی مدارس ودینی جماعتوں نے بھرپور کردار ادا کیا تھا۔

کیلگراں کے قدیمی قبرستان کی بے حرمتی کاسلسلہ جاری ھے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار جامعہ غوثیہ جلال آباد مظفرآباد میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر کے اجلاس کے بعد اتحاد تنظیمات کے صدر وسرپرست جمیعت علماء جموں وکشمیر آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے امیر وجنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ، رابطہ سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر وسینر نایب صدر جمیعت علماء جموں وکشمیر مولانا الطاف حسین سیفی مظفرآباد ڈویژن کے رہنما مولانا منظور احمد قادری جامعہ غوثیہ کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ نوید احمد گیلانی صاحبزادہ نویل گیلانی ودیگر رہنماؤں نے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا عید الفطر کے فوری بعد مظفرآباد میں تمام مکاتب کے علماء کرام دینی مدارس کے ذمے داران اور دینی وسیاسی جماعتوں کی طرف سے اعلیٰ سطحی کنونشن منعقد کیا جاے گا۔ انھوں نے نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سے آل جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام ، سواد اعظم اہل سنت والجماعت ،جمعت علماء جموں و کشمیر و دیگر دینی جماعتوں کے ساتھ انتخابات کے موقع پر کیے گئے زبانی وعدو ں اور تحریری معاہدات پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہاآزاد ریاست جموںوکشمیر کو کشمیری عوام نے بھر پور جدوجہد اور قربانیوں کے ذریعے سے آزاد کروایا تھا اس لیے ریاست میں اسلامی نظام کے نفاذ اور شریعت اسلامیہ کی بالادستی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔

دینی مدارس کے اقامتی طلباء و طالبات کیلئے مہنگائی کے تناسب سے کم از کم ایک صد روپے یومیہ کرنے ،ترقیاتی بجٹ میں دینی اداروں کی تعمیر اور محکمہ اوقاف کے ذریعے مساجد کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ۔