الیکشن نہیں کرانے تو رمضان المبارک کے بعد پی ایس ایل کرا دیں :سلمان اقبال

لوگوں کو سیاست کے بارے میں بات کرنے سے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ان کے ذہن کسی اور کام میں لگا دیے جائیں: مالک کراچی کنگز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 اپریل 2022 12:38

الیکشن نہیں کرانے تو رمضان المبارک کے بعد پی ایس ایل کرا دیں :سلمان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اپریل 2022ء ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز اور نجی ٹی وی اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے فوری بعد ایک اور پی ایس ایل کرادیا جائے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سلمان اقبال نے کہا ان کے خیال میں رمضان کے فوری بعد ایک اور پی ایس ایل کرادینا چاہیے کیونکہ لوگوں کو سیاست کے بارے میں بات کرنے سے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ان کے ذہن کسی اور کام میں لگا دیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پی ایس ایل نہیں کراسکتے تو پھر فوری طور پر عام انتخابات کرا دیے جائیں، موجودہ حالات سے انہی دو طریقوں سے باہر نکلا جاسکتا ہے۔
ایک صارف نے سلمان اقبال کی تجویز پر کہا کہ موجودہ صورت حال کا بھی لوگ لطف اٹھا رہے ہیں۔ اس پر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ بلاشبہ لوگ موجودہ صورت حال سے لطف اندوز تو ہو رہے ہیں لیکن دنیا ہمارے سیاسی نظام کا مذاق اڑا رہی ہے۔