برطانوی شہزادہ ہیری نے امریکا کو اپنا اصل گھر قرار دیدیا

ْ ملکہ برطانیہ کی جون میں ہونے والی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں شرکت نہیں کرسکوں گا،انٹرویو

جمعرات 21 اپریل 2022 14:02

برطانوی شہزادہ ہیری نے امریکا کو اپنا اصل گھر قرار دیدیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2022ء) برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے امریکا کو اپنا اصل گھر قرار دیدیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری نے یہ بات نیدرلینڈز میں امریکی صحافی کو انٹرویو میں بتائی۔ایک انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے تصدیق کی اب امریکا ہی ان کا گھر ہے جبکہ اس سے پہلے شہزادہ ہیری کے وکیل نے لندن ہائیکورٹ میں دعوی کیا تھا کہ برطانیہ ہی شہزادہ ہیری کا گھر ہے اور یہی ان کا ہمیشہ گھر رہے گا۔

(جاری ہے)

اس انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے سکیورٹی اور دیگر وجوہات کو بنیاد بنا کر یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ وہ اپنی دادی یعنی ملکہ برطانیہ کی جون میں ہونے والی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔انہوں نے اپنے والد اور ولی عہد شہزادہ چارلس اور بھائی شہزادہ ولیم کی کمی محسوس ہونے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ محفوظ رہیں اور ان کے گرد صحیح افراد موجود ہوں۔