جی ڈی اے کےسکریٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جمعرات 21 اپریل 2022 21:14

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2022ء) گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس کے سکریٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو نے جی ڈی اے کے سکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے انہوں نے اپنے دو صفحات پر مشتمل تفصیلی خط جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کے حوالہ کردیا جس میں انہوں نے سندھ کے بہت سے مسائل اور مطالبات کے حوالہ سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مذکورہ عہدے پر اب زیادہ عرصے کام نہیں کرسکتے تاہم انہوں نے جی ڈی اے کی قیادت پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے واضح رہے کہ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایڈوکیٹ ایاز لطیف پلیجو کو سندھ کی مختلف جماعتوں کے اتحاد جی ڈی اے نے انہیں2017ء میں اپنا سکریٹری جنرل بنایاتھا۔

متعلقہ عنوان :