وفاقی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح عوام کو مہنگائی سے نکالنا ہے،وفاقی وزیر اسرارترین

جمعہ 22 اپریل 2022 22:58

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح عوام کو مہنگائی سے نکالنا ہے جو کہ گذشتہ حکومت کی خود ساختہ مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہیں ہماری حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جسکی ہم نے کابینہ اجلاس میں بھی تشویش ظاہر کی تھی انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں کو رمضان میں نہیں بڑہائے گے ہماری حکومت ہر شعبے میں میرٹ و انصاف کے بنیادی تقاضوں کو پوری کرنے کی کوشش کریگی ہم نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ ہم کسی سے زاتی انتقام نہیں لینگے البتہ ائین و قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں ہے ہر شعبے میں شفافیت لانے کی بھر پور کوشش کرینگے ہم محض انصاف کا نعرہ بلند نہیں کرینگے بلکہ ملک میں انصاف ہوتا ہوا نظرآئیگا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کے جانب بڑ سکتا ہے ہم ملک میں کسی سے تصادم نہیں چاہتے اور نہ ہی ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار بن سکتا ہے حکومت ملک میں جلد عام الیکشن چاہتی ہے لیکن الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنا موقف دیا ہے کہ انکو الیکشن کیلئے کم از کم سات ماہ درکار ہونگے جبکہ حکومت نے الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات بھی کرنے ہیں جسکے لیئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر باہمی مشاورت کے ساتھ پالیسی بناکر اسے اسمبلی میں بحث کیلئے پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر کا اغاز کر دیا گیا ہے حکومت ملک کو پٹڑی پر لاکر صاف وشفاف الیکشن کیلئے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اداروں کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات کیلئے بھر پور کوشش کریگی تاکہ ہم ملک کی ترقی کیلئے متحد ہوکر کام کرسکیں انہوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان حکومت کو ہر سطح پر بھر پور طریقے سے سپورٹ کریگی صوبے کی پسماندگی کا خاتمے کیلئے وزیراعظم جلد کوئٹہ کا دورہ کرکے اہم منصوبوں کا اعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے نمائندے ہیں انکی خدمت میں کوئی لاپر واہی برداشت نہیں کرینگے حلقہ این اے 258 کیلئے وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبے شروع کرکے یہاں کے عوام کے مسائل کو حل کریگی عوام کیلئے انکے دروازے ہر وقت کھلیں ہیں انکے پاس وقت کم اور کام بہت زیادہ ہے لہذا وہ اپنے وزارت کی کارکردگی کا بھی بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ وازارت کو ملک اور عوام کی خدمت کا زریعہ بنایا جاسکے