Live Updates

پنجاب کونسل آف دی آرٹ کے زیرِ اہتمام مقابلہ حسنِ نعت و آذان منعقد

ہفتہ 23 اپریل 2022 13:40

پنجاب کونسل آف دی آرٹ کے زیرِ اہتمام مقابلہ حسنِ نعت و آذان منعقد
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2022ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹ سرگودہا ڈویژن کے زیرِ اہتمام مقابلہ حسنِ نعت و آذان منعقد ہواجس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹ کونسل مغیث بن عزیز نے کہاکہ آواز کو ذکر ِالہی اور و محبوبِ الہی سے مزین کرنا آواز کی معراج ہے،اس ابلاغی ذریعہ کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کو تشکیل دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا فنِ نعت و اذان مین گہری دلچسپی لینا اس بات کا مظہر ہے کہ آئندہ مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو کہ نسلِ نو کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں نہایت معاون ثابت ہو گا۔ تقریب میں موجود سابق صدر سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شیخ گلزار نے کہا کہ نعت و اذان ایک عظیم اثاثہ ہے جس کی محفل برکتوں سے بھری ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سرگودہا آرٹ کونسل اس پروگرام کو منعقد کروانے پر تعریف کی مستحق ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹ کونسل عدنان خالق بھٹی نے کہا کہ اللہ اور اللہ کے نبی ۖ کا جو بھی ذکر کرتا ہے وہ ہمیشہ بلندیوں کو چھوتا ہے اور اس فن سے وابستگی نہایت سعادت مندی کی علامت ہے جو دلوں کو کبھی مردہ نہیں ہونے دیتی۔انجم آرٹ سوسائٹی کے چیئرمین اکرم انجم نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں نعت و اذان کے فن کو ترویج دینے میں کونسل نے قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے جس پر اجر ملنا یقینی ہے۔

مقابلہ نعت میں سید زین ابرار پہلی ،صائقہ عبداللہ نے دوسری ،عائشہ نور نے تیسری پوزیشن جبکہ مقابلہ اذان میں حمزہ یوسف نے پہلی حسن شیر نے دوسری اور محمد عثمان شریف نے تیسری پوزیش حاصل کی ۔مقابلہ جیتنے والوں نے ٹرافیاں تقسیم کی گئیں اور معروف خطاط صادق خان کے فن پارے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو پیش کئے گئے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات