Live Updates

مخدومزادہ زین حسین قریشی تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر مقرر

ہفتہ 23 اپریل 2022 23:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2022ء) ملتان کے حلقہ این اے 157 سے منتخب ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے،مخدومزادہ زین حسین قریشی کو تحریک انصاف جنوبی پنجاب کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مخدومزادہ زین حسین قریشی کی تقرری کا گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جنوبی پنجاب کی سیاسی و سماجی شخصیات نے مخدومزادہ زین حسین قریشی کو تحریک انصاف جنوبی پنجاب کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات