آزاد کشمیر کابینہ کے مزید 14 وزراء نے حلف اٹھالیا، تعداد سولہ ہوگئی

پیر 25 اپریل 2022 16:10

آزاد کشمیر کابینہ کے مزید 14 وزراء نے حلف اٹھالیا، تعداد سولہ ہوگئی
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2022ء) آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع، مزید 14 وزراء نے حلف اٹھالیا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزراء سے حلف لیا۔پی ٹی آئی کی نئی حکومت میں وزراء کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والے مزید 14 وزراء میں دیوان علی چغتائی،چوہدری رشید، سردار میر اکبر، سردار فہیم اختر ربانی، انصر نثار ابدالی، ملک ظفر، چوہدری ارشد، یاسر سلطان، اظہر صادق، علی شان سونی، عبدالماجد خان، چوہدری مقبول، اکبر ابراہیم اور اکمل سرگالہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :