Live Updates

پیپلز پارٹی نے کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کیا،نثارکھوڑو

کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور گھر گھر رابطہ مہم کو تیز کریں،صدر پیپلزپارٹی سندھ

پیر 25 اپریل 2022 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2022ء) پیپلز پارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کیا اس لئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ھر نشست پر اپنے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پیر کے روز پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے والے ڈویژن میں سے پی پی پی میرپورخاص ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وقار مھدی، نعمان شیخ، پیر آفتاب شاہ جیلانی، میر منور تالپور ،ھری رام کشوری لال، سید ذوالفقار علی شاہ، انجنیئر گیانچند، قاسم سراج سومرو، سریندر ولاسائی، ارباب لطف اللہ ،فقیر شیر محمد بلالانی، صوفی محمد نواز، نور محمد بھرگڑی ،پونجو مل سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے لئے خواہشمند امیدواران کی جمع ہونے والی درخواستوں کے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اس موقعے پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور گھر گھر رابطہ مھم کو تیز کریں جبکے بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی ٹکٹ کارکردگی کے بنیاد پر جاری کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے عوام کا پیپلز پارٹی پر ہی اعتماد ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔دریں اثنا نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کے شاہ محمود قریشی کا اسد مجید کو عمران خان اور آمریکی صدر جوبائیڈن کی فون کال مینیج کرانے کے متعلق لکھا گیا خط اصلی یا جعلی ہونے کے تصدیق کے لئے فارنسک تحقیقات کرائی جائے۔نثار کھوڑو کہا کہنا تھا کے اپنے خلاف غیر ملکی سازش ہونے کی باتیں کرنے والے عمران خان آمریکی حکام سے ملاقاتیں اور ان کی فون کالز کا انتظار کرتے ہیں اس لئے لیٹر گیٹ کا جھوٹہ ڈرامہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا پیدا کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کے عمران خان من گھڑت آمریکی سازش کے نام پر جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں انتشار پہیلا رہے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے عمران خان جھوٹے بیانیے کی آڑ میں اداروں اور ملک کے خلاف جو سازش کر رہے ہیں اس سازش کو ناکام بنائینگے۔انہوں نے کہا کے عمران خان کا منشور جھوٹ، فریب، انتشار اور افراتفری ہے۔انہوں نے مزید کہا کے عمران خان اور اسی کی ٹیم جھوٹ اور شرانگیزی کی ڈرامے بازی بند کرے اور ھم پی ٹی آئی کی شر انگیزی اور جھوٹ کو ھر جگہ بے نقاب کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات