Live Updates

مریم نواز شریف (پرسوں ) سے لاہور کے حلقوں کا دورہ شروع کریں گی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

پیر 25 اپریل 2022 23:16

مریم نواز شریف (پرسوں ) سے لاہور کے حلقوں کا دورہ شروع کریں گی، وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف پرسوں (منگل) سے لاہور کے حلقوں کا دورہ شروع کریں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مریم نواز شریف ان سرگرمیوں کا آغاز کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گی۔ مریم نواز شریف منگل کو شام این اے 128 میں افطار کے بعد شیخ روحیل اصغر کے دفتر میں کارکنوں کے درمیان موجود ہوں گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات