عید الفطر کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے، مریم نواز

لاہور کے حلقوں کے دورے کے دوران کارکنان سے ملاقات کروں گی، نائب صدر مسلم لیگ

پیر 25 اپریل 2022 23:53

․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2022ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ہدایت پر(آج)منگل سے لاہور کے حلقوں کا دورہ کروں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور کے حلقوں کے دورے کے دوران کارکنان سے ملاقات کروں گی۔ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ (آج) منگل شام حلقہ این اے 127 میں افطار کے بعد شیخ روحیل اصغر کے دفتر میں کارکنوں کے درمیان ہوں گی۔مریم نواز نے کارکن کی طرف سے پورے پنجاب میں کارکنان کو متحرک کرنے کی تجویز پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے۔