ورکرزویلفیئربورڈملازمین کے مسائل حل کرنیکامطالبہ،ملازمین کی فلاح وبہبودکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،سیف اللہ برادران

بدھ 27 اپریل 2022 22:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان،انور سیف اللہ خان اور ہمسیون سیف اللہ خان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے غریب ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کا ہرفورم پر ساتھ دینگے اور ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکرانہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے ملازمین کیساتھ جاری انسانی حقوق کی پامالی پر کہا کہ سیف اللہ برادران ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختون خواہ کے غریب ملازمین کی فلاح و بہبود، ترقی و خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نےں 2251ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے تعلیم دشمن پالیسی قرار دیا۔