بلاول بھٹو کا قد اونچا ہے انہیں وزیر خارجہ نہیں بننا چاہئے، اعتزاز احسن

الیکشن کا فیصلہ جس نے کرنا ہے وہی جواز بھی بنا لے گا ، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 27 اپریل 2022 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2022ء) ماہر قانون، اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بلاول کا قد اونچا ہے انہیں وزیر خارجہ نہیں بننا چاہئے۔ الیکشن کا فیصلہ جس نے کرنا ہے وہی جواز بھی بنا لے گا وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ججز بھی ہماری طرح کے انسان ہیں ان پر دباوہوتا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تصور نہیں کیا جاتا کہ ججزخاص طور پر اعلیٰ عدالتوں کے ججز، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججزیہ کسی ذاتی مفاد یا نقصان کے باعث فیصلہ دیتے ہیں۔

ہوتا ضرور ہوگا وہ بھی ہماری طرح انسان ہی ہیں اور بہت سارے معاملات میں سب کو محسوس بھی ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا ججز کے وقار کی خاطر بد نیتی کو ان سے منسوب نہیں کیا جاسکتا۔اگر کسی مقدمے میں بیٹھنے سے کوئی جج صاحب گریز کرتے ہیں تو عموماً اس کی وجوہات یہ ہی ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جاتیں لکھی نہیں جاتیں ان سے سوال نہیں کیا جاسکتا۔