سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر علی عباسی جی ڈی اے کے مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر

جمعرات 28 اپریل 2022 00:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2022ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ سید صبغت اللہ شاہ ( پیر پگارا ) نے سنیئر سیاستدان سابق سینٹر ڈاکٹر صفدر علی عباسی کو جی ڈی اے کا مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صفدر علی عباسی جی ڈی اے میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے سربراہ بھی ہیں۔ پیر صاحب پگارا نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر صفدر عباسی کا سیاست میں وسیع تجربے کی وجہ سے اب جی ڈی اے عوام کے دلوں میں جگہ بنائے گی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے گے سید صدرالدین شاہ راشدی و دیگر رہنماؤں نے ڈاکر صفدر عباسی کو جی ڈی اے کا سیکریٹری جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد دی