نزول قرآن اور قیام پاکستان کے موقع پر سودی نظام کے خلاف عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے، دردانہ صدیقی
27 رمضان المبارک آزادی و تشکر کا یوم عید ہے،سیکریٹری جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا 27ویں شب کے حوالے سے پیغام
جمعرات 28 اپریل 2022 22:05
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے ستائیسویں شب یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نزول قرآن اور لیلتہ القدر کی بابرکت ساعتوں میں پاکستان کا عالم وجود میں آنا اللہ تبارک وتعالیٰ کا برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان، ریاست مدینہ کے بعد دنیائے اسلام کا وہ ملک ہے جو نظریاتی حوالے سے وجود میں آیا۔اس کا نام پاکستان خود اس پر دلیل ہے جو رنگ نسل اور زبان و مکان کی قیود سے آزاد ہے۔جس نظریے کی برکت سے ہم نے پاکستان حاصل کیا اسی نظریے یعنی قرآن کریم کی اصولی ہدایات پر عمل کر کی, اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئیپاکستان میں اسلامی نظام نافذ العمل کر کیہم پاکستان کو ایک اسلامی، خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں۔دردانہ صدیقی نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک شب اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے پاکستان کے تمام معاشی و معاشرتی مسائل، بدحالی، قدرتی آفات و حادثات بدامنی اور کشمیر سمیت امت مسلمہ بالخصوص فلسطین کے موجودہ حالات کے لئے اللہ رب العزت سے گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
-
پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا انعقاد30 اپریل اور یکم مئی 2024 کو پشاور میں ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.