وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے پاکستان میں پولینڈ اور سویڈن کے سفیر وں کی ملاقات

جمعرات 28 اپریل 2022 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2022ء) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پسارسکی اور سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں یوکرین کیلئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان تمام شورش زدہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نے گزشتہ ماہ ہنگامی طور پر امدادی سامان کے دو طیارے روانہ کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :