مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، محبوبہ مفتی

ہفتہ 30 اپریل 2022 12:57

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، محبوبہ مفتی
جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے طابق محبوبہ مفتی جموں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے وجود کو ختم کرنا چاہتی ہے، دفعہ 370کو غیر آئینی طریقے سے منسوخ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے منصوبے دن بہ دن ہم پر واضح ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں قوانین کو کمزور بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں باہر کے لوگوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں اور یہاں کے قدرتی وسائل کے ٹھیکے بھی باہر کے لوگوں کو دیئے گئے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کہ سری نگر کی جامع مسجد کو شب قدر اورجمعتہ الوداع کی نماز کے لیے بند کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی گھروں کو بلڈوز کیا جا رہا ہے اور یہ معاشرے کو تقسیم کرنے اور سنسنی پھیلانے کی کوششوں کا ایک سلسلہ لگتا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے مسائل کو فرقہ وارانہ بنایا جا رہا ہے۔