حکومت نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدسزا یافتہ قیدیوں کو 180دن کی خصوصی معافی دے دی

ہفتہ 30 اپریل 2022 23:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2022ء) سندھ حکومت نے انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات کی سفارش پر عید الفطر کے موقع پر سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدسزا یافتہ قیدیوں کو 180دن کی خصوصی معافی دے دی ہے اس فیصلہ سے سینٹرل جیل کراچی میں قید 371قیدی ، سینٹرل جیل حیدرآباد میں قید 264قیدی ،سینٹرل جیل سکھر میں قید 233قیدی ،لاڑکانہ جیل میں 101خیر پور جیل میں 63میر پور خاص جیل میں قید 47قیدی ،وومین پریزن کراچی میں قید 8خواتین قیدی ، ڈسٹرکٹ جیل ملیر کراچی کے 88قیدی ،اسپیشل جیل نارا حیدرآباد میں 13قیدی،اسپیشل جیل پریزن فار وومین سکھر 4شہید بے نظیر آباد میں2دادو ، گھوٹکی ، لاڑکانہ یوتھ انڈسڑیل اسکو ل کراچی اور یوتھ انڈسٹریل سکھر سے ایک ایک قیدی کو فائدہ ہوگانوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ قیدیوں کی اس معافی سے ان مجرموں کو فائدہ نہیں ہو گاجو قتل ، جاسوسی ، بغاوت ،دہشت گردی ، ریاست مخالف سرگرمیوں ، اغوا ، ڈکیتی اور غیر ملکی ایکٹ کے تحت سزا کاٹ رہے ہیں ۔