آج پاکستان کے اداروں پر کچھ لوگ حملہ آور ہورہے ہیں،قوم ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دے سکتی جو آئین و قانون کے منافی ہے، نہال ہاشمی

ہفتہ 30 اپریل 2022 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2022ء) مسلم لیگ( ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے اداروں پر کچھ لوگ حملہ آور ہورہے ہیں،قوم ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دے سکتی جو آئین و قانون کے منافی ہے،فوادچودھری اپنے ٹویٹس کے ذریعے جو کچھ کہہ اورکررہے ہیں اس سے باز رہیں،یہ لوگ مسجد نبوی کے معاملے میں ملوث ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ فوادچودھری ہر دور میں ہر پارٹی میں شامل رہے ہیں،یہ لوگ پاکستان کی اساس اور آئین و قانون سے کھلواڑ کررہے ہیں،یہ لوگ مسجد نبوی کے معاملے میں ملوث ہیں،شیخ رشید،اس کے بھتیجے،شہبازگل اور شیریں مزاری کے ثبوت سامنے آچکے ہیں،کچھ لوگ ریاستی اداروں سمیت میڈیاپر بھی حملہ آور ہورہے ہیں،میڈیاعوام کی آواز ہے جو مسائل پر توجہ مبذول کراتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسجد نبوی میں ہلڑبازی کرنے والے دجال کے پیروکار ہیں۔روضہ رسول ﷺ پر اس طرح کی عمرانی فتنے بازی سوچی سمجھی سازش ہے۔نبی مکرم کے روضہ پر مسلمان اس طرح کی حرکت سوچ بھی نہیں سکتا یہ وہی لوگ ہیں جن کو آئین نے غیر مسلم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسجدِ نبوی میں ہونے والے واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا ہے عید الفطرکے بعد بھی مظاہرے کیے جائیں گے اہلیانِ کراچی اور عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست ہے،نبیِ مکرم کے روضہ پر مسلمان اس طرح کی حرکت سوچ نہیں سکتا یہ وہی لوگ ہیں جن کو آئین نے غیر مسلم قرار دیا ہے۔