پاکستان کے اداروں پر کچھ لوگ حملہ آور ہورہے ہیں،قوم ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دے سکتی جو آئین و قانون کی منافی ہے،نہال ہاشمی

ہفتہ 30 اپریل 2022 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2022ء) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے اداروں پر کچھ لوگ حملہ آور ہورہے ہیں،قوم ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دے سکتی جو آئین و قانون کی منافی ہے،فوادچودھری اپنیٹویٹس کی ذریعی جو کچھ کہہ اورکررہے ہیں اس سیباز رہیں،یہ لوگ مسجد نبوی کے معاملی میں ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اطہارانہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ فوادچودھری ہر دور میں ہر پارٹی میں شامل رہے ہیں،یہ لوگ پاکستان کی اساس اور آئین و قانون سیکھلواڑ کررہے ہیں،یہ لوگ مسجد نبوی کے معاملیمیں ملوث ہیں،شیخ رشید،اس کے بھتیجے،شہبازگل اور شیریں مزاری کی ثبوت سامنے آچکے ہیں،کچھ لوگ ریاستی اداروں سمیت میڈیاپر بھی حملہ آور ہورہے ہیں،میڈیاعوام کی آواز ہے جو مسائل پر توجہ مبذول کراتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسجد نبوی میں ہلڑبازی کرنے والے دجال کے پیروکار ہیں۔روضہ رسول ﷺ پر اس طرح کی عمرانی فتنے بازی سوچی سمجھی سازش ہے۔نبیِ مکرم کے روضہ پر مسلمان اس طرح کی حرکت سوچ نہیں سکتا یہ وہی لوگ ہیں جن کو آئین نے غیر مسلم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسجدِ نبوی میں ہونے والے واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا ہے عید الفطرکے بعد بھی مظاہرے کیے جائیں گیاہلیانِ کراچی اور عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست ہے،نبیِ مکرم کے روضہ پر مسلمان اس طرح کی حرکت سوچ نہیں سکتا یہ وہی لوگ ہیں جن کو آئین نے غیر مسلم قرار دیا ہے۔