Live Updates

مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا وہ قرآن کریم کی آیات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،جمعیت علما اسلام مفتی محمود (رح)یونٹ دلسورہ

ہفتہ 30 اپریل 2022 22:25

خانوزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2022ء) جمعیت علما اسلام مفتی محمود (رح)یونٹ دلسورہ کے امیر وارڈ نمبر تھری کے نامزد امیدوار مولانا آمین اللہ جنرل سیکرٹری فضل الرحمن پانیزئی مولوی کلیم اللہ مولوی نجیب اللہ مولوی ضیا الحق حافظ عبدالرحیم حافظ عبدالستار حافظ عبدالمالک دلسوری کفایت اللہ اخندزادہ ولی اللہ واجد عاجز بازئی محیب اللہ جے ٹی آئی شہید حافظ خلیل یونٹ دلسورہ کے صدر حافظ جمال الدین خاکسار جنرل سیکرٹری ضیا الرحمن فاروقی حزب اللہ احسان اللہ دیگر مشترکہ مزمتی بیان میں کہاکہ مسجد نبویﷺ میں جمعرات کو پی ٹی آئی قیادت کے حکم پر جو کچھ ہوا وہ قرآن کریم کی ان آیات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جو جمعتہ الوداع کی فجر کی نماز میں امام مسجد نبوی نے تلاوت کی سعودی حکومت چن کر ان دشمن ان اسلام کو نشان عبرت بنائے تاکہ عمران خان سمیت یوتھیوں کی نسلیں یاد رکھیں۔

(جاری ہے)

یہودی تاریخ، ترتیب اور تہذیب یہی تھی جسکا عملی مظاہرہ یوتھیوں نے حرم نبویﷺ میں جمعرات کو کیا۔ریاست مدینہ کے نام نہاد علمبرداروں کا اصل چہرہ دنیا بھر کے مسلمانوں پر آشکارا ہوگیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات