Live Updates

عمران خان نے فرح خان کیخلاف کیسز کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا

انتقامی کارروائیاں شریف خاندان کے ڈی این اے میں ہے ‘ نیب سے پوچھنا چاپہتا ہوں فرح خان پر جو کیس ڈالا گیا وہ بن سکتا ہے؟ فرح خان کون سی پبلک آفس ہولڈر ہے وہ تو پراپرٹی کا کام کرتی ہے ۔ سابق وزیراعظم کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 مئی 2022 14:55

عمران خان نے فرح خان کیخلاف کیسز کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 مئی 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرح خان کیخلاف کیسز کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ساری عمر انتقامی کارروائیاں کی ہیں ان کا طریقہ کار ہی یہ ہے کیوں کہ انتقامی کارروائیاں شریف خاندان کے ڈی این اے میں ہے ، نیب سے پوچھنا چاپہتا ہوں فرح خان پر جو کیس ڈالا گیا وہ بن سکتا ہے؟ فرح خان کون سی پبلک آفس ہولڈر ہے وہ تو پراپرٹی کا کام کرتی ہے ، فرح خان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے تمام کیسز کا ریکارڈ اپنے پاس رکھ لیا ، خدشہ ہے کہ یہ ریکارڈ غائب کردیا جائے گا ، ان کی بہت ساری پراپرٹیاں ابھی سامنے نہیں آئیں ، یہ ملک کو دوبارہ لوٹیں گے اور پیسے باہر بھیجیں گے ، مشرف نے این آر او دے کر ملک کا نقصان کیا ، ہم نے اپنے دور حکومت میں ان کے خلاف کوئی کرپشن کیسز دائر نہیں کیے، شہبازشریف کیخلاف ایف آئی اے نے صرف مقصودچپڑاسی والا کیس درج کیا ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں2،2بار کرپشن پر نکالی گئیں، اس لیے پتہ چلنا چاہیے کہ مشرف کے این آر او سے ملک کو کتنا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک خسارے میں گیا ، نواز شریف کو سزا ہو چکی ہے، سزا سے بچنے کے لیے ملک سے باہر بھاگے ہیں ، حسن نواز ان کے دور میں بیرون ملک فرار ہوئے ہیں ، جب ان سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں ، ملک کا 3 بار وزیر اعظم رہنے والے کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں انکشافات کے علاوہ بھی چھپی پراپرٹیز ہیں ، 40 سے 45 ارب کے 16 کیسز ہیں جن کا فیصلہ ہوچکا ہے ، یہ وہ خاندان ہے جس نے ملک کو 30 سالوں سے لوٹا ہے ، 16ارب روپے کے ایف آئی اے میں کیسز ہیں ، انہوں نے اپنے نوکروں کے ناموں پر پیسہ لیا ، مقصود چپڑاسی کے نام پر اربوں روپے بیرون ملک بھیجا ، اس کیس کے افسران کے تبادلے کردئیے گئے ہیں ، پراسیکیوٹر کو عدالت جانے سے منع کردیا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جعلی ناموں پر یہاں سے پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھیجا گیا ، انہوں نے سارا ریکارڈ خود لے لیا ہے ، خدشہ ہے کہ یہ لوگ ریکارڈ غائب کیا جائے گا ، ان کے اوپر 4 نیب کیسز ہیں ، والد وزیر اعظم ضمانت پر ہے بیٹا وزیر اعلیٰ وہ بھی ضمانت پر ہے ، ہمارے دور میں نیب آزاد ادارہ تھا وہاں یہ کیسز چل رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورمیں 15 فیصد توشہ خانہ کو جاتا تھا ، آصف زرداری نے توشہ خانہ سے تین بلٹ پروف گاڑیاں نکلوائیں ، نواز شریف نے دس سال بعد ایک گاڑی کو قانونی کروالیا ، ہمارے دور میں توشہ خانہ کو 50 فیصد جاتا تھا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات