پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آئندہ برس فروری اور مارچ میں سجنے کا امکان

اتوار 1 مئی 2022 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2022ء) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)کا آٹھواں ایڈیشن آئندہ برس فروری اور مارچ میں سجنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی جس کے بعد پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ سجے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کے لیے ونڈو کی نشاندہی کر لی ہے جس کے مطابق پی ایس ایل 8 آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔پی ایس ایل 8 کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔