Live Updates

تحریک انصاف کے آزادی مارچ کیلئے 11رکنی کوارڈی نیشن کمیٹی قائم

شفقت محمود کمیٹی کے کنوینر ،راجہ یاسر ہمایوں ڈپٹی کنوینر ہونگے،ڈویژن کی سطح پر کوارڈی نیٹرز بھی مقرر

پیر 2 مئی 2022 12:53

تحریک انصاف کے آزادی مارچ کیلئے 11رکنی کوارڈی نیشن کمیٹی قائم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کیلئے 11رکنی کوارڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی گئی ۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کے مطابق شفقت محمود کمیٹی کے کنوینر جبکہ راجہ یاسر ہمایوں ڈپٹی کنوینر ہوں گے۔

(جاری ہے)

مارچ کے لئے ڈویژن کی سطح پر کوارڈی نیٹرز بھی مقرر کئے گئے ہیں جن میںیاسمین راشد لاہور ڈویژن ،صداقت عباسی راولپنڈی ڈویژن ،فیض اللہ کموکافیصل آباد ڈویژن ،سبطین خان سرگودھاڈویژن ،محمد احمد چٹھہ گوجرانوالہ ڈویژن ،رائے حسن نواز ساہیوال ڈویژن ،مس تشفین صفدرکوارڈی نیٹر ویمن،زبیر خان نیازی یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس جبکہ انیس علی ہاشمی کو کوارڈی نیٹر لائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے آزادی مارچ میں عوام کا سمندرشامل ہوگا جو امپورٹڈ حکمرانوں کو ان کے ایوانوں سمیت بہا لے جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات