سابق وزیر اعظم نوازشریف لندن ،(ن)لیگ کی قیادت اور رہنمائوں میں سے اکثریت لاہور میں عید منائیگی

پیر 2 مئی 2022 15:58

سابق وزیر اعظم نوازشریف لندن ،(ن)لیگ کی قیادت اور رہنمائوں میں سے اکثریت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف لندن میں جبکہ (ن)لیگ کی قیادت اور رہنمائوں میں سے اکثریت لاہور میں عید منائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف اپنے سمدھی اسحاق ڈار،بیٹوں حسن نواز ، حسین نواز ، بھتیجے سلمان شہباز کے ہمراہ لندن میں عید منائیں گے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے صدر و وزیراعظم شہبازشریف ، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف ، مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر)محمد صفدر اورپارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق ، ایاز صادق ، خواجہ عمران نذیر ، خواجہ سلمان رفیق ،مجتبیٰ شجاع الرحمان ، ملک افضل کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر ، شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک، عامر خان ،رانامبشراقبال اوروحید عالم خان لاہورمیں جبکہ رانا ثنا اللہ خان فیصل آباد اوروفاقی وزیر خواجہ آصف سیالکوٹ میں عید منائیں گے ۔