Live Updates

عمران خان کے کردار پر حملے کے لئے ایک پلان تیار کیا گیا ہے،حلیم عاد ل شیخ

عمران خان ایک عظیم انسان ہیں ان کے خلاف ایسا ڈرامہ برداشت نہیں کریں گے ،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

جمعرات 5 مئی 2022 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2022ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان وہ لیڈر ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کے خلاف بات کرنے پر آواز اٹھائی افسوس کی بات ایسے امت مسلمہ کے لیڈر پر توہین مذہب کا جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا ہے یہودیوں کے ایجنٹ چیری بلاسم ابھی بھی غلامی کر رہے ہیں ہماری جانیں بھی حاضر ہیں کپتان کے ساتھ پوری عوام کھڑی ہے مخالفین نے توشہ خانہ جیسے کھوٹے الزام لگا کر کردار کشی کرنے کی سازش کی گئی لیکن جس کو اللہ پاک عزت دے اسے کوئی رسوا نہیں کروا سکتا عمران خان نے تو توشہ خانہ سے پچاس فیصد ادائیگی کے بعد گھڑی لی تھی جو قانوب کے مطابق ہے دوسری جانب دیکھا جائے تو مریم نے تو دس لاکھ کی گھڑی 45ہزار میں نکلوائی تھی کہ قومی خزانے کو لوٹا تھا نواز شریف بھی پچاس روپے میں کارپیٹ لے گیا تھا لاکھوں کا بریفکیس 815میں لے گئے اور کروڑوں کی مسریڈیز 6 لاکھ میں لیگیا تھا شوکت عزیز اور گیلانی نے بھی توشہ خانہ سے لاکھوں کی چیزیں کوڑیوں کے دام لے اپنے پاس رکھی شوکت عزیز 26کروڑ کیتحائف اڈائی کروڑ میں لے گئے تھے گیلانی صاحب 20لاکھ کے تحفے دو لاکھ میں لے گئے مشرف چار کروڑ کے تحفے بھی لے گئے تھے زرداری بھی 15کروڑ کی گاڑیاں دو کروڑ میں لے گئے تھے لیکن ان کے خلاف کسی نے بات نہیں کی عمران خان کے کردار پر حملے کے لئے ایک پلان تیار کیا گیا ہے وڈیو کوئین نے ڈی فیک وڈیو ٹیکنالاجی کے زریعے حملا کروانے کی سازش بنی جارہی ہے مریم کہتی ہیں جب ابا کہیں گے وڈیو جاری کر دونگی ان کو شرم آنی چاہیے ایسی گندی حرکات کرنے پر ڈی فیک ٹیکنالاجی کو وڈیو بنانے میں استعمال کیا جارہا ہے ان گندے لوگوں سے نمٹنے کے لئے پوری قوم جواب دے گی ماضی میں بھی ان لوگوں نے جعلی وڈیوز بنائی تھی یہ ان کا پرانہ دھندھا ہے عوام کو بتائیں کونسی دو بڑی شخصیات ہیں جن کی وڈیوز ڈائریکٹر مریم کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان ایک عظیم انسان ہیں ان کے خلاف ایسا ڈرامہ برداشت نہیں کریں گے عمرہ پر ادائیگی پر یہ لوگ بدنام ہوئے سعودی عرب سے 8ارب لینے گئے تھے تین ارب ڈالر پچھلے واپس مانگ لئے سعودی عرب سے منہ کی کھا کر بے عزت ہوکر یہ لوگ واپس آئے دبئی گئے ریڈ کارپیٹ کے بجائے کالا کارپیٹ بھی نہیں بچھایا گیا۔ کیا اب مہنگائی ختم ہوگئی اب پاکستان میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں اب میڈکا کیوں خاموش ہے سب سے زیادہ مہنگائی ان کے دور میں ہوئی انہوں نے تو اپنا پچھلا سارا ریکارڈ ٹوڑ دیا یے۔

اس وقت مہنگائی کی شرح 37.7بڑھ گئی ہے شرع سود بھی 15فیصد کر دیا ہے۔ بلاول کہتے تھے پی ٹی آئی ایم ایف ہے اب بتائیں یہ کونسی آئی ایم ایف ہیاس حمام میں یہ سارے چور ننگے ہیں 13 پارٹیاں آئی ایم کے پاس قرضہ لینے گئے کچھ نہیں ملا مفتاح اسماعیل نے قرآنی آیات کے خلاف بات کی آئی ایم ایف نے نئے ٹیکس اور سبسیڈی ختم کرنے کی شرط رکھی ہے ڈیزل 80تک بڑھائیں گے کھانے پینے کی چیزیں بیس فیصد بڑھ چکی ہیں ڈالر اوپر اور اسٹاک ایکسچنج نیچے جارہی ہے مئی کے آخری دنوں میں پوری قوم تیار رہے اس حقیقی آزادی کے لئے مارچ نکالنا ہیبیس لاکھ لوگ کپتان کی آواز پر اسلام آباد پہنچے گیحقیقی آزادی صوبہ سندھ سے آگے ہوگا میاں والی سے پہلا جلسا ہونے جارہا ہے اس کے بعد ہر روز جلسہ ہوگا کراچی کے لوگوں نے آزاد پاکستان کے لئے قربانیاں دی تحریک پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے اب استحکام پاکستان کے لئے کھڑی ہوجائیں اب وقت قریب آگیا ہے ان چوروں کے بھگائی۔

گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات