ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی ہدایت پر نصرآباد کی عوام کو عید کے پر مسرت موقع پر میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 5 مئی 2022 21:45

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی ہدایت پر نصرآباد کی عوام کو عید کے پر مسرت موقع پر میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں شہریوں سیاسی سماجی اور آفیسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی میوزکل تقریب میں مقامی فنکاروں نے اپنی دھن سے شرکاء کو لطف اندوز کیا فنکاروں نے میوزیکل پروگرام میں لوک گیتوں کے ساتھ ساتھ قومی ترانے بھی گائے تقریب کا مقصد عید کی خوشیوں کو مذید دوبالا کرنا تھا تاکہ عید کی خوشیوں میں مزید اضافہ کیا جاسکے ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی یہی کوشش ہے کہ مقامی فنکاروں کو آگے آنے کا موقع دیا جاسکے تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو ابھار کر علاقے اور صوبے کا نام روشن کرسکیں نصیرآباد ضلعی انتظامیہ عید۔

(جاری ہے)

جشن آزادی اور یوم پاکستان کے موقع پر عوام کیلئے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کو یقینی بناتی ہے تاکہ خوشیوں کو دوبھر کیا جاسکے جبکہ شرکاء نے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کے مشکور ہیں جنہوں نے عید کے موقع پر عوام کیلئے اس طرح کی تقریب کا انعقاد کیا شرکاء اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :