Live Updates

مسجد نبوی سے متعلق رونما ہونے والے افسوسناک واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت

جمعہ 6 مئی 2022 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2022ء) ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین کی عدالت نے مسجد نبوی سے متعلق رونما ہونے والے افسوسناک واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تھانہ سمن آباد سے 10مئی کو رپورٹ طلب کر لی ہے خالد رشید ایڈووکیٹ کی وساطت سے معروف مزدور رہنما شیخ مظفر حسین کی جانب سے دائر کی گئی اندراج مقدمہ کی درخواست میں سابق وزیر اعظم عمران خان ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، عثمان ڈار ،شہباز گل سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات