چمن:کلی حاجی سہیل خان میں خان امان اللہ خان قدیمی عید میلہ عید کے چھوتے روز اختتام پذیر

جمعہ 6 مئی 2022 23:48

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2022ء) کلی حاجی سہیل خان میں خان امان اللہ خان قدیمی عید میلہ عید کے چھوتے روز اختتام پذیر ہوا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مظلوم اولسی تحریک کے چرمین صادق خان اچکزئی تھے جبکہ میزبان قبائلی و سیاسی رہنما خان امان اللہ خان اچکزئی تھے میلے میں مختلف ثقافتی گیم کھیلے گئے جن میں رسہ کشی ثقافتی اتن کوشتی وغیرہ شامل تھے یہ میلہ عید کے پہلے دن سے ہی شروع ہو جاتا ہے اس میلے میں سینکڑوں افراد دور دور سے شرکت کرتے ہیں جبکہ کے میلے کے میزبانوں جن میں خان امان اللہ خان اچکزئی سردار حاجی نعیم اچکزئی شہباز خان سیف اللہ خان سعداللہ خان اچکزئی اور ان کے دیگر بھائی شامل ہوتے ہیں 4 دنوں تک چھلنے والے اس میلے کو علاقائی سطح پر بہت پسند کیا جاتا ہے میلے کے اختتامی تقریب سے مشر صادق خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میلوں سے علاقے کے لوگوں میں مکوئٹہت بڑھتی ہے میں ہر سال اس طرح کے میلے کے انعقاد پر خان امان اللہ خان اچکزئی کو خراج تحسین پیش کرتا ہو اس طرح کے امن میلے کا مقصد امن بھائی چارے کو فروغ دینے کے ساتھ عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے میلے کے آخری روز سیاسی و قبائلی رہنماں حاجی عبدالوارث شمشوزئی حاجی امین اللہ شمشوزئی حاجی عبدالشکور اچکزئی مظلوم اولسی تحریک کے صدر محمدقسیم مشال عمر سلیمان زئی انجمن تاجران کے صدر محمد صادق اچکزئی ودیگر رہنماں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے میلے میں شرکت کی میلے میں ڈول کی تھاپ پر علاقائی رقص اتن پیش کیا گیا آخر میں مہمان خصوصی سمیت ودیگر نے کھیلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیں جبکہ خان امان اللہ خان اچکزئی کی جانب سے مہمانوں کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئی

متعلقہ عنوان :