امریکا میں پہلی بار سیاہ فام ہم جنس پرست خاتون وائٹ ہاؤس کی ترجمان مقرر

جمعہ 6 مئی 2022 22:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2022ء) امریکا میں پہلی بار سیاہ فارم ہم جنس پرست خاتون کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کیرین جین پیئر کو وائٹ ہاؤس کا نیا پریس سیکرٹری مقررکیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق 44 سالہ جین پیئر اس سے قبل صدر بائیڈن کے منتخب ہونے کے بعد سے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی پریس ٹیم میں شامل ہونے سے پہلیانہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کے لیے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کیا۔اطلاعات کے مطابق جین پیئر اگلے ہفتے کے آخر میں سبکدوش ہونے والی موجودہ پریس سیکرٹری جین ساکی کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :