ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے ماں جی آپ کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں‘ تہمینہ صادق خان کا پیغام

اتوار 8 مئی 2022 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2022ء) چیئرپرسن وویمن کمیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر تہمینہ صادق خان نے’’ماں کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماؤں سے محبت کے اظہار کو عالمی دن منانے کا مقصد اس عظیم اور مقدس رشتے کی اہمیت کا احساس کرنا, ماں کی بے لوث محبت کا اعتراف اور انھیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ماں ایک ایسی عظیم ہستی ہے جو زندگی کے تمام دکھوں اور مصیبتوں کو اپنے آنچل میں چھپا لیتی ہی, ماں کا دنیا میں کوئی متبادل نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے ماں جی آپ کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں۔انھوں نے کہا کہ ماں سے محبت کے لئے ہر لمحہ اور 365 دن بھی کم ہیں۔ہر ماں عظیم ہے آج میں تمام ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں ہر ماں کی صحت اور سلامتی کے لئے دعاگو ہوں۔

(جاری ہے)

ماں کا وجود سراپا محبت ہی, ماں اللہ تعالٰی کی انمول نعمت ہے ماں جیسی عظیم ہستی سے اظہار محبت کے لئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جا سکتا۔آج میں وطن عزیز کے لئے جان کی قربانی پیش کرنے والے ہر شہید کی ماں کو بھی سلام پیش کرتی ہوں۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی بہادر اور نڈر ماؤں کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جو بھارتی ظلم اور بربریت کا مقابلہ کر رہی ہیں اور اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ ہر ماں کو اچھے اور نیک مقاصد میں کامیاب کرے آمین۔

متعلقہ عنوان :