شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے برطانیہ آنے کا فیصلہ

اتوار 8 مئی 2022 16:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2022ء) شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے برطانیہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ ، شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بالآخر پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے دوران پہلی لیلیبٹ ڈیانا سے ملیں گے۔

اس بارے میں کافی شکوک و شبہات تھے کہ آیا ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس اگلے ماہ پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے برطانیہ آئیں گے تاہم اب شاہی جوڑے نے خود اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے ہیری اور میگھن نے کہا کہ ’بطور فیملی اپنے پہلے دورہ برطانیہ پر وہ دونوں آرچی اور لیلیبٹ ڈیانا کو برطانیہ لانے کے لیے پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب، ملکہ الزبتھ اور شہزادہ چارلس بھی ہیری اور میگھن کے بچوں سے ملنے کے لیے بے چین ہیں اور آخر کار اب اگلے ماہ وہ بچوں سے ملیں گے تاہم بکنگھم پیلس کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر شہزادہ ہیری اور میگھن، شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ محل کی بالکنی میں نظر نہیں آئیں گے اور صرف چند تقریبات میں شرکت کریں گے