شہزادہ ولیم کے ارتھ شاٹ پرائز نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا

پیر 9 مئی 2022 18:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2022ء) ڈیوک آف کیمبرج، شہزادہ ولیم کے ارتھ شاٹ پرائز نے لائیو ایونٹ کے لیے برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز(بافٹا)اپنے نام کرلیا ہے۔ڈیوک آف کیمبرج، شہزادہ ولیم نے بافتا ایوارڈ جیتنے کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹیم کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ آج رات بافٹا ایوارڈ گھر لانے پر مجھے ارتھ شاٹ پرائز کے پیچھے کام کرنے والی اپنی پوری ٹیم پر فخر ہے۔انہوں نے لکھا کہآپ سب کے ساتھ کام کرنا خوشی کی بات ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ اعزاز پوری دنیا میں متاثر کن، پائیدار لائیو ایونٹس کے لیے اعلی مقام رکھتا ہے اور اب ہمیں 2022 میں اس کے امریکا میں ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے ۔