سپین، پاکستان کا اہم ترین شراکت دار ہے، حنا ربانی کھر

دونوں ممالک کے درمیان شراکت مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، بیان

پیر 9 مئی 2022 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2022ء) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ سپین، پاکستان کا اہم ترین شراکت دار ہے، دونوں ممالک کے درمیان شراکت مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپانوی سفیر سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ کا کہنا ہے کہ ہسپانوی سفیر مینوئیل ڈیورن جمنیز ریکو سے ملاقات مثبت رہی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا سپین، پاکستان کا اہم ترین شراکت دار ہے، ۔ انہوں نے کہا پاک، سپین شراکت مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح رابطے بڑھانا چاہتے ہیں۔