نوشہرہ : ملک آباد مانکی روڈ پر گیارہ ہزار لائن پر بجلی کی درستگی کے لیے کام کرنے والا پیسکو کا لائن مین کرنٹ لگنے سے موقعہ پر جابحق ہوگیا

منگل 10 مئی 2022 01:15

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2022ء) نوشہرہ ملک آباد مانکی روڈ پر گیارہ ہزار لائن پر بجلی کی درستگی کے لیے کام کرنے والا پیسکو کا لائن مین کرنٹ لگنے سے موقعہ پر جابحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ پیسکو کے زرائع کے مطابق کینٹ سب ڈویژن کے لائن مین اپنے اسٹاف کے ساتھ ملک آباد مانکی شریف روڈ پر گیارہ ہزار لائن پر کام کررہے تھے کہ اس دوران لائن مین واجد علی کو بجلی کی کرنٹ لگ گئی جس سے وہ موقعہ پر جابحق ہوگیا۔

پیسکو اور ریسکو1122موقعہ پر پہنچ کر جابحق لائن مین واجد علی کو بجلی کے پولیس سے اتار کر قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔چیف انجنئر پیسکو پشاور نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کو دو دنوں کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنا کا تحریری حکم جاری کردیا