سبی پولیس قیام امن میں ناکام ،چار شہری موٹرسائیکل نقدی موبائل سے محروم

منگل 10 مئی 2022 23:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2022ء) پولیس امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام چار شہری موٹرسائیکل نقدی موبائل سے محروم ہوگئے شہریوں کا احتجاج,تفصیلات کے مطابق سبی پولیس شہریوں کے جام ومال کی حفاظت کرنے میں ناکام نظرآرہی ہے ایک دن میں شہریوں سے اسلحہ کے زورپر چار موٹرسائیکل نقدی اور موبائل فون لوٹ کرملزمان باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے گزشتہ روز فوڈ گودام لنک روڈ اور تلی روڈ سے اسلحہ کے زور پر چور شہریوں سے موٹرسائیکل چھین کرباآسانی فرار ہوگئے ایک موٹرسائیکل مسجد کے باہرسے چور لے اڑے بڑھتی ہوئی وارداتوں اور بدامنی کے خلاف گزشتہ شب شہریوں نے ایس ایس پی ہاس سبی کے سامنے دھرنا دے کراحتجاج کیا احتجاج کی سربراہی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینئرصوبائی رہنما ڈاکٹرنوراحمدشاہ خجک نے کی دھرنے میں سیاسی وقبائلی علاقائی معتبر شخصیت میراصغرخان مری,ملک اسفندسیلاچی,وڈیرہ دیدارسیلاچی,میرمحمداسلم گشکوری,صادق خان خجک سمیت علاقائی معتبرین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا دھرنے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی مقررین نے خطاب میں کہا ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں وارداتیں ہوئی ہیں سبی شہر کے امن وامان کا جان بوجھ کرخراب کیاجارہاہے ہالانکہ شہر امن کا گہوارہ ہے عرصہ دراز سے سبی میں کوئی واردات نہیں ہوئی مگر ایک دم ایک دن میں شہر کے چارجگہوں پر وارداتیں سمجھ سے بالاترہیں پولیس کی چیکنگ بھی بے معنی رہی دھرنے میں شریک شرکا سے ڈپٹی انسپیکٹرجنرل آف پولیس سبی رینج مسرورعالم کولاچی مذاکرات کرنے پہنچ گئے ڈی آئی جی سبی نے یقین دلایا کہ بہت جلد شہریوں کا سامان برآمد کرکے چوروں کو گرفتار کیاجائے گا پولیس آپکی خدمتگار ہے آپ کو کسی صورت اکیلانہیں چھوڑاجائے گا وارداتوں کی صاف شفاف تحقیقات کی جائیں گی اگر کوئی پولیس اہلکار ملوث پایا گیاتو اسکے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جاے گی ڈی آئی جی سبی مسرورعالم کولاچی کی یقین دیہانی پر معززین اور شہریوں نے اپنا دھرنا ختم کردیا۔