لالہ موسیٰ،میاں بیوی کو شادی کے 15 روز بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا ،مقدمہ درج

بدھ 11 مئی 2022 00:11

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) میاں بیوی کو شادی کے 15 روز بعد سوتے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا واقعہ گجرات شہر کے محلہ چاہ بڈھے والا میں پیش آیا جہاں مظفر گڑھ کا رہائشی الطاف اپنی بیوی آسیہ کے ہمراہ سو رہے تھے کہ دو افراد نے سحری کے قریب گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا کے فرار ہو گئے۔ تھانہ سول لائن نے مقتولین کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر کے مقتول الطاف کے بھائی محمد عباس کی مدعیت میں مقتولہ آسیہ کے سابقہ خاوند منصب علی اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف زیر دفعہ302, 34 ت پ کے تحت 385/22 مقدمہ درج کر لیا۔

قائمقام ڈی پی او عمران رزاق کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ آسیہ نے نوشہرہ ورکاں کے علاقہ جیونہ شریف کے رہائشی ملزم منصب علی سے طلاق لیکر شادی کی تھی جسکا اسے رنج تھا جبکہ مقتول الطاف بھی شادی شدہ تھا اور وقوعہ کے وقت آسیہ کے پہلے خاوند کا 16 سالہ بیٹا سلیمان اکبر گھر میں موجود تھا ،جبکہ مقتولہ آسیہ نے مقتول الطاف سے تیسری شادی دو ہفتے قبل ہی کی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار نے میاں بیوی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالا سے رپورٹ طلب کر کے ملزمان گرفتار کرنیکے احکامات دیدیے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 7 دنوں کے دوران ایک خاتون سمیت 5 افراد قتل اور دو زخمی ہوئے ہیں جن میں 5 مئی کو تھانہ کڑیانوالہ کے گاؤں کٹھانہ میں 17 ملزمان نے سابقہ مقدمہ بازی کی بناء پر نوجوان عامر کو قتل اور زین ، ثقلین کو زخمی کردیا ،7 مئی کو تھانہ صدر کے علاقہ سوک کلاں میں نامعلوم افراد نے کارخانہ کے مالک شہزاد کو قتل کر دیا، 8 مئی کو تھانہ شاہین کے علاقہ میں نامعلوم نشئی کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا گیا ،جبکہ 9 مئی کو میاں بیوی قتل کر دیے گئے۔\378