Live Updates

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق سینٹر فیصل واوڈا کی تاحیات نا نااہلی کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت الیکشن کمیشن کی التواء کی درخواست پر ملتوی کردی

بدھ 11 مئی 2022 13:42

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق سینٹر فیصل واوڈا کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق سینٹر فیصل واوڈا کی تاحیات نا نااہلی کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت الیکشن کمیشن کی التواء کی درخواست پر ملتوی کردی۔ عدالت عظمی نے مزکورہ اپیل 23 مئی 2022 ء سے شروع ہونے عدالتی ہفتہ کے دوران سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

عدالت عظمی نے نا اہلی کیس میں پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو کو جواب جمع کرانے کا مشروط حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ نثار کھوڑو چاہیں تو تحریری جواب جمع کرا سکتے ہیں۔ بدھ کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے معاملہ پر سماعت کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ نا اہلی کا مقدمہ جلد سننا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن کے وکیل کی والدہ کے انتقال کے باعث سماعت ملتوی کر رہے ہیں، ویسے بھی اپیل تین رکنی بینچ نے سننی ہے،آئندہ ہفتے بینچ دستیاب نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی نے مزکورہ اپیل 23 مئی 2022 ء سے شروع ہونے عدالتی ہفتہ کے دوران سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو امریکی شہریت چھوڑنے سے متعلق جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا ،فیصل واوڈا نے الیشکن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ، اسلام آباد نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی تھی ، فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کے الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے ،فیصل ووڈا نے تاحیات نا اہلی کیخلاف اپیل میں پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر نثار کھوڑو کو بھی فریق بنا رکھا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات